کاروبار
21 جون ، 2016

میزان بینک کا ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے معاہدہ

میزان بینک کا ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے معاہدہ

میزان بینک نے ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی آٹو پارٹس بنانے والی صنعت کو مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ملت ٹریکٹرز اور کارانداز پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔


ایک اعلامیہ کے مطابق یہ سہ فریقی شراکت داری میزان بینک اور کارانداز پاکستان کے طرف سے حال ہی میں شروع کی جانے والی 50 ملین ڈالر کارپوریٹ وینڈر اینڈ ڈسٹری بیوٹر پروگرام کا حصہ ہے۔


اس سرمایہ کاری اور توسیع ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ موقع کے ذریعے ملت ٹریکٹرز کی سپلائی چین اور ڈسٹری بیوشن کے بڑھنے میں مدد ملے گی۔


معاہدے پر ملت ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد عرفان عقیل، میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عار ف الاسلام اور کارانداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سرفراز حسین نے دستخط کئے۔


اس موقع پر تینوں کمپنیوں کے سینیئر نمائندے بھی موجودتھے۔ معاہدے کے مطابق میزان بینک، ملت ٹریکٹر زاور کارانداز پاکستان کے ساتھ ملکر ترقی کی صلاحیت رکھنے والے، اچھی آپریٹنگ اور کریڈٹ ہسٹری رکھنے والے وینڈرز کی نشاندہی کرکے ان کو براہِ راست قرضے فراہم کرسکیں گے۔

مزید خبریں :