21 جون ، 2016
یورو کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے ،ناردن آئرلینڈ کا سامنا جرمنی سے ،یوکرین مقابلہ کرے گی پولینڈ کا ،کروشیا اور اسپین کے ساتھ ساتھ ،چیک ریپبلک اور ترکی مدمقابل ہوگی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں ویلز نے روس کو تین صفر سے ہرادیاجبکہ انگلینڈ اور سلواکیہ کے درمیان میچ ، بغیر کسی گول کے برابر رہا، ایونٹ کے سنسنی خیز میچز لائیو جیوسوپر پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یوروکپ اپنے نا ک آؤٹ مرحلے کی جانب گامزن ہے،گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں ،ویلز اور روس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ویلز کے فٹبالر پورے میچ میں چھائے رہے ۔
پہلا گول گیارہویں منٹ میں آرون کی جانب سے کیا گیاجس کے بعد،نیل ٹیلراور گیرتھ بیلی کے گولز کی بدولت ویلز نے روس کو تین صفر سے ہرادیا۔
انگلینڈ اور سلواکیہ کے درمیان کھیلا گیا میچ ،بغیر کسی گول کے برابر رہا۔