21 جون ، 2016
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کبھی لہنگا،کبھی ساڑھی،کبھی ویسٹرن ڈریس،کبھی انارکلی میں ملبوس ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ ہی کی نہیں ،فیشن ورلڈ کی بھی کوئن بن گئیں ۔
بھارت میں ہونے والے ایک آن لائن سروے میں ثانیہ مرزا بہترین خوش لباس کھلاڑی قرار پائی ہیں ۔
کوئی ایوارڈ فنگشن ہو یادوستوں کی محفل، کوئی تقریب یا ریمپ پر واک،ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کےساتھ ہوں یا فیملی کے ساتھ ہر موقع پران کا لک پرفیکٹ ہوتا ہے۔
سروے میں باسٹھ اعشاریہ نو فی صد افراد کا یہ ہی کہنا ہے کہ خوش لباسی میں ثانیہ مرزا جیسا کوئی کھلاڑی نہیں۔