21 جون ، 2016
برازیل میں ہونے والے دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپکس کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ایونٹ کی اوپننگ تقریبتو پانچ اگست کو ہےلیکن ٹکٹس کی فروخت ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔
ریو 2016 کے ٹکٹ ڈائریکٹر ڈونون فرارٹی کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی فروخت میں عوام کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ چھ ملین ٹکٹس میں سے اب تک چار اعشاریہ دو ملین ٹکٹس ابھی سے فروخت ہوگئے ۔
برازیلین حکام ایونٹ کو یادگار بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ،تاہم زیکا وائرس امن و امان کی غیر یقینی صورتحال،احتجاج کے باوجود آفیشلز پر اعتماد ہیں کہ ریو اولمپکس کامیابی سے مکمل ہوگا۔