پاکستان
21 جون ، 2016

پشاور :داؤدزئی بم دھماکے کا مقدمہ درج

پشاور :داؤدزئی بم دھماکے کا مقدمہ درج

پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس پارٹی پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ سب انسپکٹر ریاض خان کی مدعیت پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،مقدمے میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔


گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس پارٹی اس کا نشانہ بن گئی۔

مزید خبریں :