11 جون ، 2012
برسلز…پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کا آغا ز آج بیلجیئم کے خلاف میچ سے ہو رہا ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے برسلز میں شروع ہو گا۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد جن تین سینئرز کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا وہ ویزہ نہ ملنے کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے،سابق کپتان محمد عمران،شکیل عباسی اور محمد وسیم دورہ یورپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ضرور بنے لیکن ٹیم کے ہمراہ جا نہ سکے،اس دورے میں پاکستان ٹیم آج بیلجیئمکے خلاف برسلز میں میچ کھیلے گی۔