27 جون ، 2016
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان رہا ، ہنڈرڈ انڈیکس میں350 پوائنٹس کی کمی ہوگئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے کاروباری روز منفی رجحان غالب رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 350 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 39 کی سطح پر بند ہوا ، حصص بازار میں مجموعی طور پر 16 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا ۔