28 جون ، 2016
آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے 50 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قسط کی منظوری دے دی ۔ رقم اکاونٹ میں منتقل ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 11ویں قسط جاری کرنے کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ کے واشنگٹن میں ہونےو الے اجلاس میں دی گئی ۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیئے گئے تمام اہداف پورے کر لیے تھے جبکہ نج کاری کے ہدف پر پاکستان کو رعایت دی گئی تھی ۔
اس وقت پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ۔ ارب 50کروڑ ڈالر ہیں ۔ 50کروڑ 10 لاکھ کی منتقلی سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر21ارب ایک کروڑ ڈالر کے قریب ہو جائیں گے۔