28 جون ، 2016
نامور اطالوی اداکارو فلمساز بَڈ اسپینسر 86سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے ۔نیپلز(Naples)میں 1929میں جنم لینے والے اسپینسر کا اصلی نام کارلو بیدر سولی تھا ۔
اسپینسر نے 50کی دہائی سے لے کر80کی دہائی تک کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔
اٹلی کے وزیر اعظمMatteo Renziنے ٹوئٹر پیغام میں بڈ اسپنسر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیاہے۔
ان کے بیٹے کے مطابق بڈ اسپینسر زندگی کے آخری لمحات میں بھی اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔