01 جولائی ، 2016
نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی خواجہ سرا بینڈ'سکس پیک'کے ساتھ گانا ریکارڈ کروادیا، سلمان خان اور انوشکا شرما بھی ویڈیو کا حصہ ہوں گے۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم 'سلطان' کی تشہیر میں خاصے مصروف دکھائی دے رہے ہیں، اسی سلسلے میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے بھارتی خواجہ سرا بینڈ'سکس پیک'کے ساتھ ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے جس میں یہ دونوں اداکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی اس ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے۔ یہ گانا جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا جو فلم'سلطان'کی تشہیر کا ایک حصہ ہے۔
واضح رہے راحت فتح علی خان فلم 'سلطان'کے لئے بھی ایک گانا ریکارڈ کرواچکے ہیں۔