پاکستان
01 جولائی ، 2016

کراچی :پولیس کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر 2 ملزم فرار

کراچی :پولیس کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر 2 ملزم فرار

 


آنکھوں میں دھول جھونکنا تو آپ نے سنا ہی ہوگا،لیکن کراچی کی عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے،3 ملز مان پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوگئے ، ایک ملزم کو پکڑلیا گیا،غفلت برتنے والے 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔


کہیں جرائم کی سرپرستی کرتے اور کہیں عوام سے رشوت لیتے، یہ ہیں قانون کے وہ نام نہاد محافظ، جو مجرموں کے ہاتھوں میں ہتھکڑی کے بجائے پھول اور قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہتے ہیں،لیکن آج کراچی میں ہوا کچھ اُلٹا۔


سٹی کورٹ لاک اپ انچارج اس بارے میں بتاتے ہیں کہ 3 ملزمان کو سینٹرل جیل سے سٹی کورٹ لایا گیا ، جو ساتھ آنے والے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں جھونک کر فرار ہوگئے۔پولیس ایک ملزم کو دوبارہ پکڑنے میں کامیاب رہی جبکہ دو فرار ہوگئے۔


ان میں زاہد اور امین نامی ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ بلال کالونی میں ڈکیتی اور منشیات رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔جیل پولیس کے دو اہلکاروں رحمت اللہ اور فرحان کے خلاف غفلت اور لاپروائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :