01 جولائی ، 2016
کراچی میں اغوا کیے گئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی منتقلی کے خدشے کے تحت رحیم یار خان میں سندھ پنجاب سرحد پر ناکا بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کیلئے رحیم یار خان میں سندھ پنجاب سرحد پر ناکا بندی کر دی گئی ہے ،مرد اور خاتون پولیس اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں ۔