پاکستان
01 جولائی ، 2016

جیو کو دوسرے نیوز چینلوں کیساتھ لگایا جائے،پیمرا

جیو کو دوسرے نیوز چینلوں کیساتھ لگایا جائے،پیمرا

 


پیمرا نے جیو چینل کو نیوز Bouquet میں شامل کرنے کے لیے کیبل آپریٹرز کو حکم جاری کر دیا، یہ حکم پیمرا شکایات کونسل لاہور کے اجلاس میں دیا گیا۔


تمام کیبل آپریٹرز کے خلاف میسرز جیو ٹی وی کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے تمام کیبل آپریٹرز کو جیو چینل کو نیوز Bouquet میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ یعنی جیو نیوز کو دوسرے نیوز چینلز کے ساتھ لگایا جائے۔


اجلاس پیمرا ریجنل آفس لاہور میں چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کی زیرصدارت ہوا، وزیر ِتعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی اے آر وائی نیوز کے کے خلاف دائر شکایت پر مذکورہ چینل کی غیرحاضری اور غیرسنجیدہ روئیے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


نیب کے خلاف بے بنیاد مواد نشر کرنے پر ایک نجی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ ایک اور نجی چینل کے غیرسنجیدہ روئیے پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کرکٹرمحمد حفیظ کی شکایت کی سماعت انکے دورہ برطانیہ پر ہونے کی وجہ سے مؤخر کردی گئی۔

مزید خبریں :