پاکستان
01 جولائی ، 2016

عمران خان کی امجد صابری کے گھر آمد

عمران خان کی امجد صابری کے گھر آمد

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان معروف قوال امجد صابری کے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع گھر پہنچ گئے، انہوں نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔


اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے آیا ہوں، میں امجد صابری کی والدہ، بچوں اور بھائی سے ملا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت پر ملک بھر میں صدمے کی لہرآ گئی، امجد صابری کو کرکٹ کا شوق تھا، ان کے قتل سے کرکٹ کی دنیا میں بھی افسوس ہے۔


عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لگ رہاتھا کراچی میں امن آرہا ہے ، اس امن کو دھچکا لگا ہے، تفتیش کی جائے کہ امجد صابری جیسے انسان کو کیوں قتل کیا گیا،قاتلوں کو پکڑ کر عبرتناک سزائیں دی جائیں ۔


 

مزید خبریں :