01 جولائی ، 2016
معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کا کہنا ہے کہ اگر آپ مسلمان ہیں اور آپ میں انسانیت نہیں تو سب بے کار ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلقیس ایدھی نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں چوری ہوئی لیکن اب تک چور نہیں پکڑے گئے۔
اسی پروگرام میں گردوں کے امراض کے علاج کے ادارے ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی میں گردے کی پیوندکاری کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تھوڑا بہت جگر کے کیسز بھی دیکھتے ہیں ،کینسر کی مختلف قسمیں ہیں،ہر قسم کے کینسر کا علاج ہونا چاہیے،پاکستان میں کینسر کا علاج محدود ہے،بڑے جنرل اسپتال قائم کیے جانے چاہئیں۔