پاکستان
01 جولائی ، 2016

پروٹوکول کیلئے حکمراں اشرافیہ میں سے کوئی پیچھے نہیں

پروٹوکول کیلئے حکمراں اشرافیہ میں سے کوئی پیچھے نہیں

پروٹوکول ایسی چیز ہے جس کا شوق ہر حکمراں کو ہوتا ہے بلکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ لوگوں کو حکمرانی کا شوق ہی اس لیے ہوتا ہے تاکہ وہ پروٹوکول انجوائے کر سکیں۔


معاملہ پروٹوکول کا ہو تو حکم راں اشرافیہ میں سے کوئی شخص پیچھے نہیں رہتا، وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا پروٹوکول ہو یا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا پروٹوکول،عمران خان کے پاس سرکاری عہدہ ہو نہ ہو، خیبر پختونخوا جاتے ہیں تو فل پروٹوکول کے مزے اڑاتے ہیں۔


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کے باعث لیاری کی ایک بچی کو بروقت طبی امداد نہ ملی اور وہ جان سے چلی گئی۔


 

مزید خبریں :