02 جولائی ، 2016
راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی مسافر کوچ گوئی نالہ میں گرنے سے جاں بحق مسافروں کی تعداد 8 ہوگئی ، حادثے میں 9افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی سے پونچھ راولاکوٹ جانے والی مسافرکوچ آزاد کشمیر میں آزاد پتن کے مقام سے گزرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گوئی نالہ میں جا گری۔
حادثے میں سات مسافر موقع پرجا ں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دس زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پلندری منتقل کردیا گیا ہے۔ بدقسمت مسافر کوچ کے اکثر مسافر عید گزارنے اپنے آبائی گھروں کو آرہے تھے۔