پاکستان
02 جولائی ، 2016

فیصل آباد میں پہلی ’ای کورٹ‘ نے کام شروع کر دیا

فیصل آباد میں پہلی ’ای کورٹ‘ نے کام شروع کر دیا

 


فیصل آباد میں پہلی ’ای کورٹ‘ نے کام شروع کردیا، اب بیرون ملک مقیم مدعی اور گواہان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت میں شامل ہو کر بیانات قلمبند کروا سکیں گے۔


فیصل آباد کی پہلی ای کورٹ ایڈیشنل سیشن جج امجد نذیر کی عدالت میں قائم کی گئی ہے، جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کیا۔


ای کورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم مدعی اور گواہان بھی کیس کی سماعت میں شامل ہو کر ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے بیانات قلمبند کروا سکیں گے۔


آج ای کورٹ نے اپنے پہلے مقدمے کی سماعت کی، تھانہ صدر کے 2013 ء کے دہرے قتل کےمقدمے کی سماعت کیلئے دبئی میں مقیم ایک گواہ محمد مقبول نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔


صدر ڈسٹرکٹ بار قیصر نذیر ساہی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیشن کورٹ کی کسی بھی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں ضرورت پڑنے پر ای کورٹ کے ذریعے ویڈیو لنک کو استعمال کر کےمدعی یا گواہان کے بیانات لئے جا سکیں گے۔

مزید خبریں :