03 جولائی ، 2016
بنگلادیشی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈھاکا حملے میں کسی غیرملکی گروہ کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، تمام حملہ آور بنگلا دیشی تھے، جن کا تعلق مقامی شدت پسند گروہ سے تھا۔
بنگلادیش کے وزیرداخلہ اسد الزمان خان نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ایک کیفے میں حملہ کرنے والے مقامی شدت پسند گروہ سے تعلق رکھتے تھے، حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ جمعے کو ڈھاکا کے ڈپلومیٹک زون میں 7 حملہ آوروں نے ایک کیفے میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔