12 جون ، 2012
اسلام آباد… میموگیٹ کیس میں سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہدبخاری نے میموکمیشن کی رپورٹ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس پر قانونی اعتراضات اٹھائے جائیں گے ۔ زاہدبخاری نے جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ کمیشن کو ایسی شہادت نہیں ملی تھیں کہ حسین حقانی ، مجوزہ سکیورٹی کونسل کا سربراہ بننا چاہتے تھے، انہوں نے کہاکہ ملک میں سکیورٹی کونسل کا ادارہ موجود ہے نہ ہی آئین میں سویلین کو اس کی سربراہی مل سکتی ہے، زاہد بخاری نے کہاکہ وہ حسین حقانی سے بات کرکے بتائیں گے کہ وہ عدالت آپائیں گے یا نہیں، انہوں نے کہاکہ کمیشن کی تمام رپورٹ کو شہادتوں کے ساتھ عام کیا جائے۔