کاروبار
03 جولائی ، 2016

لاہور:عید سے قبل بازاروں سے ٹماٹر غائب

لاہور:عید سے قبل بازاروں سے ٹماٹر غائب

 


عید قریب آتے ہی لاہورکی مارکیٹوں سے ٹماٹرایسے غائب ہو گئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ سستے رمضان بازاروں میں لوگ مسنگ ٹماٹر کی تلاش میں مارے مارے پھرتےرہے،دوسری اشیاء کی ریٹ لسٹیں بھی غائب ہونے کےباعث من مانی قیمتیں وصول کی جاتی رہیں۔


لاہور کےسستےرمضان بازاروں سے ٹماٹر غائب ہو گئے، صارفین ٹماٹر ڈھونڈتے رہ گئےمگرٹماٹرنےملناتھا،نہ ہی ملا،خریدارکہتےہیں 2ہفتےپہلے تک یہی ٹماٹر10سے20روپےکلوتک میں مل رہےتھے،پھراچانک نہ جانے کیا ہواکہ عید قریب آتے ہی یہ لاپتہ ہو گئے،ان کاکہناہےکہ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر120روپےکلوتک فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں سےپوچھاگیا تو ان کا جواب تھا کہ ٹماٹر کی گاڑی ہی نہیں آئی ،وہ کہاں سے لاکر دیں، صارفین کاریٹ لسٹیں غائب ہونے اورگزشتہ اتوار بازاروں کی نسبت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافےکابھی شکوہ، کہتےہیں کہ دکاندار منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔


اتوار بازار میں پیازاور آلو 25 سے 30روپے،لہسن 180 روپے ،ادرک 80 روپے، لیموں 95 سے 110روپے،سیب 75 سے 90 روپے ،آڑو 150 سے 180 روپے اورآم 110 سے 140 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :