کاروبار
03 جولائی ، 2016

مرغی کی قیمت میں بھی پچاس سے ساٹھ روپے اضافہ

مرغی کی قیمت میں بھی پچاس سے ساٹھ روپے اضافہ

 


ٹماٹر اور سبزیوں کے علاوہ مرغی کی قیمت میں بھی 50 سے 60 روپے کااضافہ ہوا ہے،بجٹ کے بعد اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ عوام کو دال کی بجائے مرغی کھانے کا مشورہ دے چکے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مرغی کی قیمت 2سوروپے سے اوپر نہیں جائے گی۔


کراچی میں اتوار کو بازاروں میں مرغی کا گوشت 250روپے کلو تھا، دکانداروں سے جب یہ کہا گیا کہ حکومت نے تو اسے2سو روپے تک فروخت کرنے کا وعدہ لیا ہے تو انکا کہنا تھا کہ انھیں اوپر سے ہی مال مہنگا دیا جار ہے۔


دوسری جانب کراچی اور اندرون سندھ ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں، ٹماٹر 200روپے کلو جبکہ دھنیہ اور پودھینہ پندرہ پندرہ روپے میں فروخت ہوتا رہا۔


اس سلسلے میں کسی بھی سرکاری ادارے یا حکومت کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف کوئی اقدام نظر نہیں آیا اور غریب شہری انتہائی مہنگی اور خراب کوالٹی کی سبزیاں خریدنے پر مجبور تھے۔

مزید خبریں :