کاروبار
03 جولائی ، 2016

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے

 


پنجاب کی سبزی مارکیٹوں سے ٹماٹر غائب ہوئے تو کراچی میں قیمتوں کو پر لگ گئے، سبزی فروشوں نے قلت کو دیکھتے ہوئے ٹماٹر کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا، اچانک50روپے سے ڈیڑھ اور 2 سو روپے تک اضافے نے شہریوں کو بھی حیران کردیا۔


کیچپ کی جان، مصالحوں کی شان، ہر پکوان کولذیز بنانے والے ، جی ہاں بات ہورہی ہے ٹماٹر کی، جن کی قیمتوں میں اضافہ 3 سے 4 گناہ سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔


پنجاب کی سبزی مارکیٹوں میں ٹماٹر نایاب ہوئے تو کراچی میں ان کے نخرے بڑھ گئے، سبزی فروشوں نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور قیمتیں آسمان پر پہنچادیں۔


یہ ٹماٹر اتنے نایاب ہوئے کہ خریدار اور دکاندار دونوں میں تکرار کا باعث بھی بن گئے، سبزی فروش بھی قیمتوں میں اضافے پر بہانے بناتے نظر آئے۔


میٹھی عید پر کھٹے ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں نے کراچی والوں کے ہوش اڑادئیے، عوام نے سبزی اور دیگر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی شکایت کی ۔

مزید خبریں :