12 جون ، 2012
ڈیرہ اسماعیل خان… چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ دوست محمد سکندری نے کہا ہے کہ ارسلان کیس میں عدلیہ چٹان کی طرح متحد ہے، اگر سازش سامنے آئی توپوری قوم ردعمل دے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائی کورٹ بار کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوست محمد سکندری کا کہنا تھا کہ قوم شاہد ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کے خلاف سوموٹو لیا، اس معاملے میں عدلیہ چٹان کی طرح متحد ہے، قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کیس میں تمام معاملات شفاف طریقے سے سامنے چلائے جائیں گے، اگر کوئی سازش سامنے آگئی تو پوری قوم ردعمل دے گی۔انہوں نے کہا کہ دوفریقوں کے درمیان جھگڑے کی صورت میں تیسرے فرد کو فیصلہ کرنے کا حق ہے، فریقین میں سے کسی کو یہ حق نہیں دیاجاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نوسولاپتہ افرادکو قانون کے دائرہ میں لاکر خاندانوں تک پہنچایا، جب آئین اورقانون تباہ ہوتاہے تو ایف 16اورکسی قسم کا اسلحہ کام نہیں آتاسقوط ڈھاکا کی مثال ہمارے سامنے ہے۔پہلے آمر سے لیکر آخر تک ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔