پاکستان
05 جولائی ، 2016

تھر: ٹینکر مافیا بارش کا پانی بھی فروخت کرنے لگا

تھر: ٹینکر مافیا بارش کا پانی بھی فروخت کرنے لگا

 


ٹینکر مافیا نے بارش کے پانی کوبھی نہ چھوڑا، تھر میں مون سون بارشوں کے بعد ترائی میں جمع ہونے والا پانی3 سے 5 ہزار روپے فی ٹینکر فروخت ہونے لگا۔


پانی کو ترسی، تھر کی سوکھی زمین پر باران رحمت برسا تو تھر والوں کے چہرے کھل اٹھے ، لیکن برا ہو واٹر ٹینکر مافیا کا جس نے بارش کے پانی کو بھی نا چھوڑا اور صحرائے تھر کی ترائیوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی پر قبضہ جمالیا ۔


مون سون کی بارشوں کے بعد پیالہ نما ترائیوں میں جمع ہونے والا بارش کا پانی مویشیوں کے پینے کے کام آتا تھا ۔ مقامی افراد کے مطابق چیلہار کے قریب ران سر ترائی میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو ٹینکر مافیا اور بااثر افراد نے مویشیوں کے لئے شجر ممنوعہ بنا دیا اوربارش کا پانی ٹینکرو ں کے ذریعے 3 سے 5 ہزار روپے فی ٹینکر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔


مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کا پانی علاقہ مکینوں کے لئے پینے کے پانی کا ذریعہ بھی ہے۔

مزید خبریں :