05 جولائی ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے بجائے سینے سے لگایا جائے ۔
نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگائی جارہی ہے، شہر میں کالعدم تنظیمیں تک چندہ جمع کررہی ہیں لیکن چیریٹی اور فنڈ جمع کرنے کا قانونی حق رکھنے والی فلاحی تنظیم کو روکا جارہا ہے، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور کورکمانڈر اس کا نوٹس لیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے بیان پر اعتراض ہے تو اس پر بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز فریق بن گئی ہے، آرمی چیف اور کور کمانڈر اس کا نوٹس لیں ۔