05 جولائی ، 2016
کل آرہا ہے سلطان ،لے کر انٹرٹینمنٹ کا طوفان،عید پرسلطان آئے گا اور چھاجائےگا، باکس آفس پر سارے ریکارڈزتوڑ کر پہلے ہی ہفتے ایک سو60 کروڑ روپے کمائے گا ،فلمی پنڈتوں نے پیشگوئی کردی ہے۔
سلمان خان ،یش راج فلمز اور عید کا موقع،ان سب نے مل کر سلطان کو بنادیا ہے انوکھا، سلطان دیکھنے کیلئے شائقین کی بے چینی اور فلم کی ایڈوانس بکنگ دیکھ کر فلمی پنڈت کہتے ہیں کہ سلطان باکس پر سارے ریکارڈزتوڑ دے گا۔
ایک اندازے کے مطابق فلم کی پہلے ہفتے میں ہی ایک سو60 کروڑ روپے کی کمائی متوقع ہے،فلم نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی ایک بڑی ریلیز ثابت ہوگی۔
سلطان کے ٹیزر،ٹریلر،گانوں اورپرومو نے خوب دھوم مچائی اور شائقین کی بے چینی بڑھائی ، اب سلطان اوراس کی عارفہ باکس آفس پر کیا دکھائے گی کمال،اس کا ہے سب کو انتظار ۔