پاکستان
05 جولائی ، 2016

قندیل نے جو میرے ساتھ کیا، وہی سہیل وڑائچ سے کیا، مفتی قوی

قندیل نے جو میرے ساتھ کیا، وہی سہیل وڑائچ سے کیا، مفتی قوی

ماڈل، مفتی عبدالقوی اور سیلفیاں،سوشل میڈیا سے الیکٹرانک میڈیا تک پہنچنے والی فلم کا سیکول سامنے آگیا، قندیل بلوچ نے جو میرے ساتھ کیا وہی سہیل وڑائچ کے ساتھ بھی کیا،جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں ماڈل کی سیلفیوں پر مفتی عبدالقوی کی دہائیاں۔


سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ سیلفیاں ہی بنوائی گئیں، رنگ رلیاں تو نہیں منائیں،پروگرام میں مفتی صاحب کی وکالت کی تو قندیل بلوچ نے کہہ دیا کہ مفتی صاحب کے ساتھ جو ہوا صحیح ہوا۔


ماڈل، مفتی عبدالقوی اور سیلفی،سوشل میڈیا سے الیکٹرانک میڈیا تک پہنچنے والی اس فلم کا سیکول سامنے آگیا،جس میں مفتی عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کی نئی سیلفیوں پر لب کشائی کی ہے، یہ سیلفیاں ماڈل قندیل بلوچ نے جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ کے ساتھ لیں۔


سہیل وڑائچ صاحب سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں رد عمل دیا، سیلفیاں ہی بنوائی گئیں، رنگ رلیاں تو نہیں منائیں۔


زیادہ پرانی بات نہیں، دو سے تین ہفتے پرانا ہی قصہ ہے، مفتی صاحب اور قندیل بلوچ کے درمیان دوستی کی قندیل جلی،کراچی کے ہوٹل کی لابی میں مفتی صاحب کی ٹوپی قندیل کے سر پر نظر آئی، تو قندیل کی سیلفیوں میں مسکراتے، شرماتے مفتی صاحب کا سراپا سب نے دیکھا۔ لیکن چاند سے پہلے چاند کا دیدار مفتی قوی کو ایسا مہنگا پڑا کہ وہ عید کے چاند کی دید سے محروم کردیے گئے، رویت ہلال کمیٹی سے باہر کا رستہ دکھادیا گیا۔


یوں قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ، الفت نہ سہی، رنجش ہی سہی، دیکھیے یہ کہانی اور کن کن مراحل سے گزرتی ہے،بہر حال پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ دیکھنا نہ بھولیے گا، عید کے پہلے روز صرف جیو نیوز پر۔


 

مزید خبریں :