پاکستان
05 جولائی ، 2016

وزیراعظم نوازشریف کا عیدالفطر پر قوم کے نام پیغام

وزیراعظم نوازشریف کا عیدالفطر پر قوم کے نام پیغام

وزیر اعظم نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے دفاع وطن میں مصروف ہیں ، اپنی اوراہل وطن کی طرف سےعید کی خوشیاں تمام سکیورٹی اداروں کےنام کرتاہوں۔


وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عید الفطرپرملت اسلامیہ اوربالخصوص پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ کےفضل سے رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہوئے،عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے ،اللہ تعالیٰ پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے۔


وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ضرب عضب میں مصروف جوان پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں،پوری قوم ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے،ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔


ان کا مزید کہناتھاکہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے،پاکستان کے دشمن باخبرہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے،پاکستانی قوم مشکل کی ہرگھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالاترہوسکتے ہیں،یقین ہے کہ عیدالفطرکا دن قومی وحدت کے دن کے طور پر منایا جائیگا ۔


 

مزید خبریں :