پاکستان
12 جون ، 2012

پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ،ملبے ، پائلٹ کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ

پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ،ملبے ، پائلٹ کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ

اوتھل…پاکستان ایئرفورس کا ایک لڑاکا جیٹ طیارہ بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے کے ملبے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کے مسرور بیس سے اُڑنے والی پاک فضائیہ کا معراج فائیو طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد کراچی سے 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر بلوچستان کے علاقے اوتھل میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کو اسکوارڈرن لیڈر اقبال اڑا رہے تھے ، ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اسکورڈرن لیڈر اقبال سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ طیارے کے ملبہ اور اور پائلٹ کی تلاش کیلئے پاک فضائیہ نے ہیلی کاپٹر روانہ کیا ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والا طیارہ دیگر طیاروں کے ساتھ تربیتی مشن پر تھا۔

مزید خبریں :