07 جولائی ، 2016
فیصل آباد میں پولیس نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے 33منچلوں کو حوالات میں بند کردیا۔
عید کے پہلے ہی روز موت کے کھیل ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث فیصل آباد اور بہاولپور میں10 افراد کی زندگیاں نگل گیا تھا جبکہ ساڑھے 5 سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز فیصل آباد میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث 7 افراد کی ہلاکت اورساڑھے 3سو افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس کو بھی ہوش آگیا، گزشتہ روزشہر کی سڑکوں اور چوراہوں سے غائب ٹریفک وارڈن بھی آج نظر آگئے۔
پولیس نے33 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، پولیس حکام نے وارننگ دی ہے کہ ون ویلنگ کی شکایت پر متعلقہ ٹریفک سیکٹر اور تھانے کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔