07 جولائی ، 2016
خیبر پختون خوا میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک گورنر کے پی کے اورکورکمانڈر پشاور سے مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اپیکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دوروزمیں طلب کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہد شیرازی کے قاتلوں سمیت فساد میں ملوث عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔