پاکستان
07 جولائی ، 2016

عید کا دوسرا دن، رش، ٹریفک جام کے نام

عید کا دوسرا دن، رش، ٹریفک جام کے نام

 


عید کا دوسرا دن ٹریفک جام کے نام رہا،گاڑیاں سڑک پر نکلیں تو ٹریفک جام ہوگیا۔کراچی کی سڑکوں پر منٹوں کا سفر گھنٹوں کا بن گیا، ساڑھے تین ہزار گاڑیوں کی کی گنجائش والے مری میں 42 ہزار گاڑیاں جا پہنچیں، ہارن چنگھاڑاٹھے، شہریوں کے اعصاب چٹخ پڑے،سارا نظام ہی درہم برہم ہوگیا۔ لوگ باہم دست و گریباں ہوگئے۔


ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں بھی سیاحوں کے غیر معمولی رش کے باعث ٹریفک جام ہے ۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق فورٹ منرو میں عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہزاروں سیاح آگئے ہیں، اس صورت حال کے باعث ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔


فورٹ منرو کے تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس بھرچکے ہیں اور سیکڑوں افراد کو رہنے کیلئے جگہ میسر نہیں ہے،فورٹ منرو شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے واپسی کا راستہ بھی مکمل طور بند ہے ۔


اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں شہریوں کا رش گنجائش سے زیادہ ہوگیاہے، پارکنگ فل ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لیک ویو پارک کا رُخ نہ کریں ۔


لاہور میں متعدد مقامات سڑکوں پر گاڑیوں کا غیر معمولی رش، مال روڈ، کینال روڈ، بھاٹی چوک، ایم ایم عالم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


ٹریفک کے غیر معمولی رش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، مال روڈ ریگل چوک میں ٹریفک سست روی کا شکار ہے، جیل روڈ پر ریس کورس پارک کے نزدیک بھی گاڑیوں کا رش لگ گیا ہے۔

مزید خبریں :