07 جولائی ، 2016
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بائیکرز کے خلاف کریک ڈائون دوسرے روز بھی جاری ہے، پولیس نے ایک ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے چالان کیے ہیں جبکہ درجنوں موٹرسائیکلیں بندکردی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے مری جانے والے شہر کے مختلف راستوں پر ناکے لگا کر ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ تیز کردی ہے، دو روز سے جاری کریک ڈائون کے دوران ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے ہیں جبکہ پچاس سے زائد موٹر سائیکلیں بند کی جاچکی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے پارک روڈ، راول روڈ، اسلام آباد ہائی وے، کشمیر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ایک درجن سے زائد ناکے لگائے ہوئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو شاہراہ پر ڈرائیونگ یا کہیں آنے جانے سے نہیں روک سکتے تاہم ون ویلنگ اور ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
لاہورپولیس نےون ویلنگ اور پتنگ بازی کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے7مقدمات درج کرکے12 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نےبتایاکہ عید کےدن ایک شخص گردن پر ڈور پھرنے سےزخمی ہو گیاتھا،جس کے بعدشہر میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کےخلاف آپریشن جاری ہےاور مختلف مقامات سے12نوجوانوں کو گرفتار کرکے7مقدمات درج کرلئےگئےہیں۔
انہوں نےوالدین سےاپیل کی کہ وہ اپنےبچوں کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی سے روکیں،کیونکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کرتےہوئےپکڑےجانےوالوں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔