پاکستان
07 جولائی ، 2016

عیدالفطر کے دوسرے دن بھی موسم مہربان رہا

عیدالفطر کے دوسرے دن بھی موسم مہربان رہا

 


عید کے دوسرے دن بھی کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں موسم مہربان رہا، عید کی چھٹیوں اور تفریح کا مزا دوبالا ہوگیا۔

کراچی والوں کی قسمت میں بارش اور خوبصورت موسم کم کم ہی ہوتا ہے لیکن عید پر قسمت اور موسم دونوں مہربان ہوگئے ، موسم ایسا سہانا ہوا کہ ہونٹوں پر خود ہی گیت مچلنے لگے۔


عید کا موقع، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ، بدلیوں کی اٹھکیلیاں، ارے بھیا کراچی والے کہاں جائیں گے ؟ ظاہر ہے سی ویو، ایسا لگا مانو پورا شہرسمندر کا دیدار کر نے چلا آیا، ہلکی پھلکی بوندا باندی اور سمندر کے نظارے ، کراچی والوں کو باسی عید پر تازہ دم کرگئے، کراچی ہی کیا، ملک بھر میں موسم مہربان رہا اور حسین موسم نے عید کا لطف دوبالا کردیا۔

مزید خبریں :