08 جولائی ، 2016
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم عبدالستارایدھی کی صحت یابی کےلیےدعاگوہے،عبدالستارایدھی جیسےکم لوگ ہیں جنہوں نےعوام کی خدمت کی۔
ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ناسازی طبیعت کی خبروں کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی عوام کی حقیقی خدمت کی روشن مثال ہیں،ان کی انتھک محنت نےہزاروں زندگیاں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کی مشکل گھڑی میں اللہ تعالی عبدالستار ایدھی پررحمتیں نازل کرے، ایدھی ویسی ہی دیکھ بھال کے مستحق ہیں جوانہوں نےعوام کے لیے روا رکھی۔