پاکستان
08 جولائی ، 2016

عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کررہے ہیں،پرویز رشید

عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کررہے ہیں،پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر شہنشاہ معظم عمران خان کی خدمت پر مامور ہے۔


وفاقی وزیراطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواکےعوام سیلاب سےبچاؤکی دہائیاں دےرہے ہیں، عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانےمیں مصروف ہیں۔


پرویزرشیدنے کہا کہ خیبر پختونخوا کانیاپاکستان ہرمحکمہ آثارقدیمہ کی یادیں تازہ کر رہا ہے، خیبرپختونخواکےاسپتالوں میں طبی آلات ہیں نہ ہی ادویات۔


انہوں نے کہا کہ خان صاحب خیبرپختونخوا کے عوام نے آپ کو ووٹ خدمت کرنے کے لیے دیے ہیں، عمران خان کے دائیں بائیں لوگ بینکوں کے نادہندہ ہیں اور ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔


 

مزید خبریں :