پاکستان
10 جولائی ، 2016
,

بلاول کے بیانات پر پرویز رشید کا شدید ردعمل

بلاول کے بیانات پر پرویز رشید کا شدید ردعمل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں،وہ پہلے اپنے نانا،والدہ اور والد کی کشمیر پالیسی کو ہی ایک بار پڑھ لیں،پھر بات کریں۔


وزیراعظم نوازشریف پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے بلاول بھٹو کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول کے نانا نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا دعویٰ شملہ میں ختم کردیا تھا۔


پرویز رشید نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی والدہ نے بطور وزیر اعظم بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کا بھی استقبال کیا تھا۔


 

مزید خبریں :