کاروبار
11 جولائی ، 2016

زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاریٍ

زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاریٍ

 


وفاقی حکومت نے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ ساڑھے تین روپے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔


ٹیوب ویلز کیلئے استعمال ہونےوالی بجلی کے نرخوں میںکمی کا اعلان وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا ۔ وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سوا ملک بھر کے زرعی صارفین کیلئے آف پیک آورز میں استعمال ہونے والی بجلی کے نرخ 8روپے 85پیسے سےکم کر کے 5روپے 35پیسے فی یونٹ کر دیئے گئے ہیں ۔


زرعی صارفین پر ان نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا جو 30جون 2017تک جاری رہے گا ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیک آورز کیلئے بجلی کے نرخ 10روپے 35پیسے فی یونٹ بر قرار رہیں گے ۔

مزید خبریں :