11 جولائی ، 2016
عید الفطر کی لمبی تعطیلات کےبعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 401 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
عید الفطر کی 6 روز کی لمبی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو ایک پوائنٹس کا اضافے ہوا اور 38 ہزار 367 کی سطح پر بند ہوا ۔
حصص بازار میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا ۔ ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ 6 روز عید تعطیلات میں عالمی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا ، جس کی وجہ سے تعطیلات کے بعد پہلے روز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی شیئرز میں خریداری کی دلچسپی دیکھی گئی ہے ۔