11 جولائی ، 2016
عالمی مارکیٹ میں سونا گیارہ ڈالر مہنگا ہوگیا ،مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر 51 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اضافے سے 1359 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کاکے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر 51 ہزار پانچ سو روپے کی سطح پرپہنچ گیا ، جبکہ دس گرام سونا 471 روپے اضافے سے 44 ہزار 142 روپے ہوگیا ہے ۔