11 جولائی ، 2016
کراچی واقعے میں ملوث ملزم دلنواز کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا ہے، ملزم دلنواز کو گزشتہ سال سائٹ ایریا تھانے میں اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا پورا نام مرزا دلنواز بیگ ہے اور اس نے انٹر تک تعلیم حاصل کی ہے، پولیس ریکارڈ میں ملزم کا پیشہ مزدوری لکھا ہے۔