کاروبار
11 جولائی ، 2016

وفاقی حکومت کا نئے کارخانہ داروں کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان

وفاقی حکومت کا نئے کارخانہ داروں کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان

 


نواز شریف حکومت نئے کارخانہ داروں کو پرکشش مراعات مہیا کرے گی، 70فیصد ایکویٹی سے نیا کارخانہ لگانے والے کو 2019 ء تک 70 فیصد ٹیکس ریلیف ملے گا، ایک کروڑ کی مشینری پر 10 لاکھ روپے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔


وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2016ء کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ءمیں وسیع پیمانے پر انڈسٹری کے لیے ٹیکس ریلیف دیئے ہیں، جو فیکٹری والا 50 نئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اس کو اب ایک فیصد کی بجائے دو فیصد ٹیکس ریلیف ملا کرے گا اگر ایک کارخانہ دار ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گااس کو ٹیکس میں 40 فیصد چھوٹ ملے گی۔


اس کے علاوہ اگر کوئی ایک کروڑ کی مشینری بی ایم آر کے ذریعے لگائے گا تو اس کو 10 فیصد ٹیکس میں چھوٹ یعنی 10 لاکھ روپے کا ٹیکس میں ریلیف ملے گا۔


اسی طرح اگر کوئی نیا کارخانہ لگائے گا اور اس میں اپنی جیب سے 70 فیصد یا اس سے زیادہ ایکویٹی مہیا کرے گا تو اس کو اس کی ایکویٹی کے برابر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

مزید خبریں :