انٹرٹینمنٹ
12 جولائی ، 2016

نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’کُوبواینڈ دی ٹُو اسٹرنگز‘کا ٹریلر جاری

نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’کُوبواینڈ دی ٹُو اسٹرنگز‘کا ٹریلر جاری

جنگجو باپ کے نقشِ قدم پر چلتے بیٹے کے گِرد گھومتی نئی کہانی، اس نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈتھرلر فلم ’کُوبواینڈ دی ٹُو اسٹرنگز‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔


ٹریوس نائٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کوُبو نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے، جو سمندر کنارے واقعے ایک چھوٹے سے گاؤں کا رہائشی ہوتا ہے۔


ایک قدیم روح کے آنے سے اسکی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے اور ایک عظیم مشن کی تکمیل کرتے ہوئے کُو بو سمورائے تلوارتھامے بدی کے خلاف جنگ کیلئے نکل پڑتا ہے۔


ایرینے سٹنر اور ٹریوس نائٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی تھرلر ایڈونچرفلم کیلئے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکارآرٹ پارکنسن، چارلیز تھرون، میتھیو میکاؤنے، رونے میرا، رالف فیانس اوربرینڈا ویکارو کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔


لائیکا اینیمیشنز کے تحت تیار ہونیوالی اسٹاپ موشن تھری اینیمیٹیڈ تھرلر فلم فاکس فیچرز کے بینر تلے رواں سال 19اگست کوامریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :