انٹرٹینمنٹ
13 جولائی ، 2016

آکسفورڈ یونیورسٹی بھی راحت فتح کی معترف ،اعزازی شیلڈ دیدی

آکسفورڈ یونیورسٹی بھی راحت فتح کی معترف ،اعزازی شیلڈ دیدی

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی کے لیے خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ دی گئی۔


سرحدوں کی قید سے آزاد،گانوں میں رس گھولنے والی آواز، گلوکار راحت فتح علی خان کے علاوہ بھلا کس کی ہو سکتی ہے، بھارتی فلموں میں شامل ان کا گانا ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن جاتا ہے۔


سلمان خان کی فلم ہو،یا شاہ رخ خان کی،فلمی گانا ہو،یا غیر فلمی گانا،راحت جب بھی گنگناتے ہیں پاکستان کا نام چمکتا ہے۔


اب آکسفورڈ یونیورسٹی بھی اس سریلی آوازکی معترف ہوگئی ہے، موسیقی کے لیے خدمات پرراحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ کی اعزازی شیلڈ دی ہے۔


ایک پُروقار تقریب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کےفیوژن پراجیکٹ کے طلبہ نے راحت فتح علی خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، راحت نے طلبہ کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

مزید خبریں :