13 جولائی ، 2016
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے ریلی نکالی، جس میں صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نشترآباد سے ہشت نگری تک ریلی نکالی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی،ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے گزشتہ چند دنوں میں 30 سے زائد بے گناہ مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 30 سے زائد بے گناہ نوجوانوں کو شہید اور سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔