13 جولائی ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت، ظلم اور ستم کے حوالے سے آج سامنے آنے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورنے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
چوہدری سرورکا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرآرمی چیف کابیان قومی امنگوں کاترجمان ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت کوبھی بھارتی مظالم پرکشمیریوں کےحق میں کھل کر بات کرنا ہوگی، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کوبھارتی جارحیت کانوٹس لینا چاہیے۔