دنیا
13 جولائی ، 2016

تھریسا مے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئیں

تھریسا مے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئیں


کنزرویٹیو پارٹی کی تھریسامے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئیں، تھریسا مے برطانوی تاریخ کی دوسری خاتون وزیر اعظم بنی ہیں، اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔


برطانوی وزیر اعظم بننے کے طریقہ کار کے مطابق ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے لیےتھریسا مے بکنگھم پیلس پہنچیں، ملکہ برطانیہ نے ملاقات میں تھریسامے کو حکومت بنانے کی پیشکش کی،یہ پیشکش قبول کرنے کے بعد ہاتھ ملاتے ہی تھریسامے برطانوی وزیراعظم بن گئیں۔


وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد تھریسا مے کی پہلی ذمے داری ہنگامی پروٹوکول طے کرنا ہے،ملک کو خطرے کی صورت میں یہ پروٹوکول عمل میں آتا ہے، تھریسا مے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے بطور وزیر اعظم پہلی پریس کانفرنس کریں گی۔


 

مزید خبریں :