پاکستان
14 جولائی ، 2016

لاہور:عدالت نے بچے کو چچا سے لیکر ماں کے حوالے کردیا

لاہور:عدالت نے بچے کو چچا سے لیکر ماں کے حوالے کردیا

 


لاہور ہائیکورٹ میں ایک طرف ماں ،تودوسری جانب اس کی بیٹیوں کی چیخ و پکارنےماحول کو سوگوار بنا دیا،عدالت نے6سالہ بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا، تو بیٹیاں ماں سےبھائی کو چھیننے کیلئےباربارجھپٹتی رہیں،کھینچاتانی کے دوران بچے کی قمیض بھی پھٹ گئی۔


لاہورہائی کورٹ کےدرودیوار نےدیکھےآج ایسے دلخراش مناظرجنہیں دیکھنے والوں کے بھی دل بھر آئے،عدالت نے سمن آبادکی رہائشی عشرت بی بی کےحق میں 6سالہ بیٹےاحمد عباس کی حوالگی کافیصلہ دیا تو احاطہ عدالت میں احمد عباس کی نوعمر بہنوں نےچیخ پکار شروع کر دی،،وہ رو رو کرہلکان ہو گئیں،ماں سےبھائی کو چھیننے کیلئےاس کےپیچھے بھاگتی رہیں۔


ماں بیٹے کولےکر وکیل کےدفتر میں جا بیٹھی،تو بیٹیاں دفتر کے باہر لیٹ گئیں،وکیل کے دفتر سے دھکےملنے پر بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں،ایک لڑکی تو رو رو کر بے ہوش ہو گئی۔


لڑکیوں نےبتایاکہ والد کی وفات کےبعد والدہ نےدوسری شادی کر لی تھی،عدالت کےذریعےوالدہ نےان سےبھائی کو توچھین لیا،مگروہ اپنے چاچو کےپاس خوش ہیں،انہیں بھائی واپس دلایاجائے۔


ہائی کورٹ کی سیکیورٹی نےبچہ ماں کےحوالےکیاجو بیٹیوں کو روتا ہوا چھوڑکربیٹےکوسینےسےلگائے چلتی بنی۔

مزید خبریں :