13 جون ، 2012
کراچی ... وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز شہرکی صورتحال کنٹرول کریں۔ پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کیا جائے،شرپسندعناصرپرکڑی نظررکھی جائے اور شہریوں کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا جائے۔